لاہور (مانند میڈیا)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی آئی خان چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیاـوزیراعلی مریم نواز شریف سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیاـ انہوں نے بم دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی