لاہور(مانند میڈیا)پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چودھری نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس کے انتقال پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ سینٹرل جیل لاہور سے قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ کے نام خط میں انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حافظ ادریس کی خدمات کو سراہا ہے۔