اسلام آباد (مانند میڈیا) وفاق کی جانب سے گزشتہ 2 سال کے دوران این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیل سامنے آگئی۔ وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق وفاق نے خیبرپختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت2 سال میں 2 ہزار 347 ارب روپے فراہم کیے۔ دستاویز کے مطابق وفاق نے خیبرپختونخوا کو مالی سال 26-2025 میں1244 ارب روپے فراہم کیے جبکہ مالی سال 25-2024 میں 1103 ارب روپے دیے گئے، یہ فنڈ وفاقی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبرپختونخوا کومنتقل کیے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ کے تحت ٹیکس آمدنی کا حصہ صوبوں کو دیتی ہے، ہرصوبیکو این ایف سی ایوارڈ کیذریعے طے شدہ فارمولے کیتحت حصہ ملتا ہے۔ حکام کا بتانا ہے کہ ایف بی آرکی 57.5 فیصد ٹیکس آمدنی صوبوں کومنتقل ہوتی ہے جبکہ نان ٹیکس آمدنی وفاق کے پاس رہتی ہے اور صوبوں کو منتقل نہیں ہوتی۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی آمدنی نان ٹیکس ریونیو ہے جس میں صوبوں کوحصہ نہیں ملتا-