لاہور (مانند میڈیا)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بہاولپور ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار منیر اقبال چنڑ کی کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بہاولپور کے عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ 39 ہزار ووٹوں سے منیر اقبال چنڑ کی کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات کے بعد مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے تمام ضمنی انتخابات بڑے مارجن سے جیتے ہیں۔ پنجاب کے عوام مریم نواز کی کارکردگی سے خوش اور مطمئن ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام الیکٹرک بسوں، لیپ ٹاپس، اسکالرشپس، گرین ٹریکٹرز اور اپنی چھت اپنا گھر جیسے عوامی فلاحی منصوبوں کو ووٹ دے رہے ہیں۔ عوام الیکٹرک بائیکس، الیکٹرک گاڑیوں، ستھرا پنجاب اور اپنے شہروں کو خوبصورت بنانے کے اقدامات پر بھی مریم نواز کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقی، خدمت اور گڈگورننس کی مثالیں قائم کی جا رہی ہیں۔ مریم نواز کا طرز حکمرانی باقی صوبوں کے لیے مثال بن چکا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ کچھ لوگ آج بھی انتشار اور فساد کو ہی اصل سیاست سمجھتے ہیں۔ پاکستان کے عوام جتھوں اور بلوائیوں کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے