لندن (مانند میڈیا) برطانیہ کے وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے میں نیتن یاہو حکومت کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے۔ غزہ اور مغربی کنارے کی صورت حال دنیا کے اجتماعی ضمیر کیلئے بدنما داغ ہے۔ لندن میں لیبر پارٹی کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ یہود مخالفت کے خلاف کھڑے ہوں گے، ان کی بھی مخالفت کریں گے جو اسرائیل کی تباہی چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حالات سے لوگ شدید غم و غصہ میں مبتلا ہوتے ہیں، فلسطینیوں کے حالات پر ہم ان کی آواز سن رہے ہیں، آپ درست تھے۔ ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ہم نے اپنے نقطہ نظر کو ازسرنو مرتب کیا ہے، ہم مغربی کنارے میں دہشت گردوں کی طرف سے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد کی نشاندہی کی مذمت کرتے ہیں، غزہ پر اسرائیل کے غیر قانونی قبضیکی بھی مذمت کرتے ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا رائل ایٔرفورس فئیر فورڈ کی تحقیقات ملک کو درپیش خطرات کی یقین دہانی ہے، ہمارا مستقبل یورپی یونین کے ساتھ مضبوط شراکت داری میں ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے