اسلام آباد (مانند نیوز) امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں دواؤں کی کمی تشویشناک شکل اختیار کر گئی، بہت سی دوائیں نایاب ہیں، جو دستیاب ہیں، ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ 

ایران 80 فیصد دوائیں ملک میں تیار کرتا ہے، لیکن ان میں سے بیشتر کا انحصار درآمد شدہ خام مال پر ہے۔ 

خام مال کی درآمد پہلے ایران کی امریکی بحری ناکہ بندی سے متاثر ہوئی، اب ایرانی ایئر لائنز پر امریکی پابندیوں نے ایرانی دوا ساز اداروں کی رہی سہی کمر بھی توڑ دی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں پڑوسی ملکوں افغانستان، پاکستان اور عراق سے دوائیں اسمگل ہوتی ہیں، لیکن ان ملکوں میں دوائیں ایران سے مہنگی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے