پشاور (مانعند نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اٹلی کے ایف آر آئی-ای ایل گروپ کے وائس چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر جوزف گوسٹنر اور اسکائی آلپس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلکس اسپیناٹو نےملاقات کی۔ساؤتھ ایئر پاکستان کے چیئرمین کنور محمد طارق، ایس او ایس گروپ کے سینئر گروپ ایڈوائزر سہیل علی خان اور ساؤتھ ایئر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نشاط فاطمہ بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں فضائی رابطوں کے فروغ اور ہوا بازی کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے لیے ایئر ایمبولینس سروس کے آغاز کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں فضائی رابطوں کے فروغ کے لیے ایف آر آئی-ای ایل گروپ، اسکائی آلپس اور ساؤتھ ایئر کی دلچسپی کو سراہا۔ گورنر نے کہا کہ بہتر فضائی رابطوں سے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں کے عوام کو ضروری خدمات تک رسائی میں سہولت ملے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے ہوا بازی کے شعبے میں ایسے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا جو صوبے میں علاقائی رابطوں اور عوامی سہولیات میں بہتری کا باعث بنیں۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے