اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ میاں بیوی میں جھگڑے پر منانے کی پیش رفت مریم کی طرف سے ہی ہوتی ہے۔

کییٹن (ر) صفدر حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے انٹرویو میں شریک ہوئے جس کے دوران انہوں نے سیاسی اور ذاتی موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں کییٹن (ر) صفدر نے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ مریم نواز پر حکم نہیں چلاتا، میرا اور مریم کا ادب، احترام اور عزت کا رشتہ ہے، ہماری شادی کو 35 سال ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے 3 بچے اور ان سے نواسے بھی ہیں، میں اسی لیے کابینہ کا حصہ نہیں بنا کیوں کہ جب وزیرِ اعلیٰ مریم نواز آتی ہیں تو سب کو اٹھنا پڑتا ہے، میں کیوں اٹھوں؟

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جھگڑے کے سوال پر کییٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ہمارے درمیان بہت معمولی نوعیت کے جھگڑے ہوتے ہیں اور اس صورتِ حال میں مریم نواز کی جانب سے ہی پیش رفت ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھر میں میٹھا آتا ہے تو مریم نواز کہتی ہیں کہ چھپا دو سارا صفدر ہی کھا جائے گا اور طبیعت خراب ہو جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے