پشاور (مانند نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر سلجھے اور مصلحت پسند انسان ہیں راستہ نکال لیں گے۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پشاور مذاکرات کی کامیابی کا انحصار حکومت کے رویے پر ہے، ابھی تک حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کو حوصلہ افزا کہہ سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی، اسپتال منتقلی اور کیسز کی جلد سماعت بنیادی مطالبات ہیں، بیرسٹر گوہر سلجھے اور مصلحت پسند انسان ہیں راستہ نکال لیں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کا مشورہ خیبر پختونخوا کے بے روزگار لوگ دے رہے ہیں، گورنر راج مسائل کا حل نہیں، صورتحال مزید گمبھیر ہو جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت حالات ٹھیک کرنا چاہتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے