اسلا م آباد (مانند نیوز) برمودا ایئر پورٹ سے امریکاجاتے ہوئے ایئر ایمبولینس کے سمندر میں گرنے کی تصدیق ہو گئی۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق میساچوسٹس کے جزیرے نانٹکٹ کے قریب سے ایئر ایمبولینس کا ملبہ مل گیا، طیارے میں عملے کے 4 کینیڈین ارکان، ایک مریض اور تیماردار شامل تھا۔

کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار 6 افراد کے زندہ بچنے یا ملنے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نانٹکٹ کے ساحل کے قریب ملنے والا ملبہ اسی طیارے کا ہے۔

امریکی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ غائب ہونے سے پہلے صرف 2 منٹ میں 9000 فٹ نیچے گیا، گرنے سے قبل پائلٹ نے ہنگامی صورتِ حال کا اعلان بھی کر دیا تھا۔

ایوی ایشن حکام نے کہا کہ ملبے کے بکھرنے سے ظاہر ہے کہ طیارہ بہت تیز رفتاری سے سمندر میں گرا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے