پشاور (مانند نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا آج سے شروع ہونے والا لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا۔ اس سے قبل سہیل آفریدی بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور سے لکی مروت پہنچے تو کارکنوں نے ہیلی پیڈ پر ان کا استقبال کیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بندکمروں کی پالیسی جوخیبرپختونخوا کے مفاد میں نہیں ہوگی وہ نہیں مانیں گے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاق میں جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی اس وقت امن تھا، موجودہ وفاقی حکومت کی پالیسی سے دہشت گردی ختم نہیں ہوئی بلکہ مزیدبڑھی ہے سہیل آفریدی نے دعوی کیا کہ جوپالیسی وہ دے رہے ہیں اس سے 100 دن میں امن قائم ہوسکتاہے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کل کرک سے روانہ ہوں گے اور ہر دن کا پلان دیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے