سوات (مانند میڈیا) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 172 کلومیٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلم طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ضلعی انتطامیہ کے مطابق زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔