اسلام آباد (مانند نیوز) سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی شہر ’خمیس مشیط‘ کی طرف فائر کیا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ

سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے میزائل حملوں کے خدشات یمن کے دارالحکومت صنعاء، صعدہ اور عمران سے درپیش ہیں جو گروپ کے زیرِ کنٹرول علاقے ہیں۔

دوسری جانب یمن میں حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ پر سعودی اتحادی افواج کے حملے جاری ہیں۔ 

سعودی اتحاد کے مطابق صنعا، صعدہ اور حدیدہ میں اسلحہ ڈپو، دھماکاخیز بوٹ، ویئر ہاؤسز، بحری سرنگیں، بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم اور بیلسٹک میزائلوں کا گودام تباہ کردیا ہے۔

یمن کی خبر ایجنسی کے مطابق تعز میں حوثی ملیشیا کے ڈھائی سو جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے