راولپنڈی(مانند میڈیا) ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ضلع راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کے تحت اجتماعات، جلسوں، جلوسوں، دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق دفعہ 144کا نفاذ 10اکتوبر سے 8نومبر 2026 تک، مجموعی طور پر 30روز کے لیے ہوگا، پابندی کا اطلاق ضلع راولپنڈی کی حدود میں کیا جائے گا۔ حکمنامے کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنے، ریلیوں، جلسوں، جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، نفرت انگیز تقاریر، ڈرون کے استعمال اور ون ویلنگ پر بھی پابندی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ احکامات کے مطابق پابندی کے دوران متعلقہ ممنوعہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی، دفعہ 144کا نفاذ 8نومبر 2026تک برقرار رہے گا جب کہ اس کا دائرہ کار ضلع راولپنڈی کی انتظامی حدود تک محدود ہوگا۔ دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ نافذ کردہ احکامات کی پابندی کریں اور خلاف ورزی سے گریز کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے