لاہور(مانند میڈیا)صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی اور دعائیہ پروگراموں کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں اور اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں، جبکہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں انہوں نے ڈولفن اسکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں کو گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کے مطابق سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ اس کے علاوہ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی جی پنجاب نے علما کرام، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے