اسلام آباد (مانند نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، اس فیصلے کو چند دنوں میں واپس لیا جا سکتا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق انا کو جانے دے، زمینی حقائق کو سمجھے، صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی تشویشناک اور سنگین سیاسی غلطی اور غیرجمہوری اقدام ہے، عوام اپنے حقوق کے خلاف ایسے اقدامات کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کا مینڈیٹ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے، مینڈیٹ کو نظر انداز کر کے اور صوبائی خود مختاری کمزور کر کے امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاق و صوبے کے درمیان تصادم پیدا کر کے استحکام نہیں لایا جا سکتا، دہشت گردی کے خاتمے پر کوئی اختلاف نہیں، دہشت گردی کا مقابلہ قومی یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو کمزور کر کے وفاق مضبوط نہیں ہو سکتا، مسائل کا حل طاقت، تصادم، غیرمعمولی اقدامات میں نہیں سیاسی بصیرت اور بامعنی مذاکرات میں ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے