پشاور (مانند نیوز) گورنر خیبر پختونخوا نے سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خطرات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

فیصل کریم کنڈی کے زیر صدارت اسپیشل سیکیورٹی سے متعلق پشاور میں اجلاس ہوا جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دی گئی کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں صورتحال پُرامن اور معمول کے مطابق رہی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، سیکیورٹی اداروں کی استعداد کار سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رکھی جائے گی، عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے