اسلام آباد (مانند نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کردی۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کرتے ہیں، کیونکہ یہ مسائل کا حل نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ واضح ہوچکا فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ یہ نظام پوری طرح فلاپ ہوگیا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی تاریخ گورنر راجوں اور مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کی تاریخ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جب منصب اقتدار پر فائز قوتیں گورنر راج اور ایمرجنسی کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کریں تو صاف مطلب ہے کہ ان کی حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نے رجیم چینج کے وقت سے جو تماشا شروع کیا آج تک جمہوریت دشمنی کا یہ سفر جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے