پشاور (مانند نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موبائل فون سروس بند، ریڈ زون سیل اور مختلف شاہراہیں اور چوک کنٹینر لگا کر بند کردیے گئے۔

پشاور میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، بی آر ٹی سروس بھی معطل کردی گئی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بندش اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سروس معطل کی گئی۔

ادھر سوات کی بھی مختلف سڑکیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق، بری کوٹ، خوازہ خیلہ اور مٹہ میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے