اسلام آباد (مانند نیوز) خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

خیبر پختون خوا پولیس کے حکام کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی بھی زیرِ حراست رہنماؤں میں شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور دیگر بھی حراست میں ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، جس کی صدارت گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کریں گے۔

اجلاس میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے میں سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

خیبر پختون خوا حکومت غیر فعال ہونے کے بعد گورنر 11 رکنی مشاورتی کونسل کی مدد سے صوبے کا انتظام چلائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط کیے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے