اسلام آباد (مانند نیوز) حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد کر دی۔

حکومت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ممکن ہے، اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اور مقام پر اصرار قابلِ قبول نہیں ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے تو بات ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری کے لیے وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو 2 خطوط لکھے، جن کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر بتائیں وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کب تشریف لا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے