راولپنڈی (مانند میڈیا)وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی شعیب مرزا کی سربراہی میں سی ایم انسپکشن ٹیم رات گئے راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال پہنچ گئی ـسی ایم انسپکشن ٹیم نے راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا اچانک دورہ کیاـسی ایم انسپکشن ٹیم نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کے مختلف شعبوں میں موجود طبی آلات کامعائنہ کیا ـسی ایم انسپکشن ٹیم نے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں صفائی اور طبی آلات کی فعالیت پر اظہار اطمینان کیاـسی ایم انسپکشن ٹیم نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا ـسی ایم انسپکشن ٹیم نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کی کینٹین کا بھی اچانک دورہ کیا ـکینٹین میں صفائی اور دیگر امور انتہائی برے حال میں دیکھے گئے ـفریز میں ایکسپائر فوڈ آئٹم پکڑے گئے ـمعاون خصوصی شعیب مرزا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کینیٹن سیل کرکے بھاری جرمانہ عائدکردیاـبے نظیر بھٹو ہسپتال کی کینٹین میں مضر صحت او رایکسپائرڈاشیاء بیچنے پر تمام ذمہ داران گرفتار کر لئے گئےـبے نظیر بھٹو ہسپتال کی کینٹین سے مضر صحت اور ایکسپائرڈ کھانے پینے کی ا شیاء ہٹا دی گئیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے