بورے والا(مانند میڈیا)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی نقصان برداشت کر سکتی ہے لیکن ملکی نقصان کسی صورت قبول نہیں،خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ خوش آئند فیصلہ نہیں تاہم آئین میں اس کی گنجائش موجود ہے،دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی کے معاملے پر ڈیڈلاک کے بعد حکومت کے پاس محدود راستے رہ گئے تھیوہ بورے والا میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف اور ڈائریکٹر گیس اینڈ آئل کمپنی شیخ شہزاد مبین کی جانب سے دیے گئے عصرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی اپر پنجاب چوہدری شہزاد سعید چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک،ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی،پروفیسر جاوید اقبال،سیکرٹری جمخانہ بورے والا شیخ شاہ رخ ،سابق صدر چیمبر آف کامرس وہاڑی غضنفر علی ،چوہدری ندیم عباس،پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر چوہدری کامران یوسف گھمن کے صاحب زادے چوہدری محمد یوسف گھمن،سینئر نائب صدر تحصیل چوہدری نعمان رشید آرائیں،سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر صفدر آکاش،جنرل سیکرٹری مرزا محبوب ربانی،غلام حیدر جٹ،ملک غلام حسین،چوہدری وسیم احمد گجر،اشتیاق اویسی،ملک عباس لنگڑیال ااور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں گورنر پنجاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی پوری قوم کے لیے تشویش کا باعث ہے، جبکہ شہداء کے خاندانوں کی تکلیف ناقابلِ بیان ہے۔ بلوچستان حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہیسردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی بنیاد پر ملکی نظام کو غیر مستحکم کرنا عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا، اس لیے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانی کے بعد بھی قومی مفاد کو ترجیح دی اور ملکی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کیاگورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاور شیٔرنگ فارمولے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث پیپلز پارٹی سیاسی نقصان اٹھا رہی ہے، تاہم ان کی جماعت نظام کو چلانے کے لیے مجبوراً حکومت کا حصہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے سیاسی مفادات سے بڑھ کر ملکی مفاد اور استحکام اہم ہیں۔  

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے