لاہور (مانند میڈیا)پاکستان جاپان بزنس فورم کی سالانہ جنرل کونسل میٹنگ منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل ہتوری مسار وتھے۔ میٹنگ میں پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین مرتضیٰ مانڈوی والا،سینئر وائس چیئرمین اکی ہیرو یوشیمورا، وائس چیئرمین سید فیروز شاہ، سیکرٹری جنرل حمزہ بن طارق،خزانچی معین الرحمان،سابق چیئرمین کلیم فاروقی، فورم کے بانی اور سابق سیکرٹری جنرل مجید عزیزسمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اس عزم کا اظہارکیا گیا کہ پاکستان اور جاپان کے کاروباری تعلقات کو نئی جہتیں دینے، سرمایہ کاروں کیلئے سازگار مواقع پیدا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔جاپان کے قونصل جنرل ہتوری مسارونے پاکستان جاپان بزنس فورم کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان بزنس فورم دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو قریب لانے، تجارتی روابط کے فروغ اور مشترکہ اقتصادی مواقع کی نشاندہی کیلئے ایک مو ¿ثر پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔میٹنگ میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ، سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی تلاش اور کاروباری برادری کے مابین روابط کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ میں شریک معزز افراد نے اس امر پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان75 سال کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کاروباری اداروں اور متعلقہ حکومتی حلقوں کے درمیان مو ¿ثر رابطہ کاری ضروری ہے۔پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین مرتضیٰ مانڈوی والا نے کہا کہ جاپان اپنی جدید ٹیکنالوجی، صنعتی مہارت اور سرمایہ کاری کے تجربے کے باعث پاکستان کیلئے اہم اقتصادی شراکت دار کی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے وسیع امکانات موجود ہیں