سوات (مانند میڈیا)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فضل خالق خان نے ضلع سوات کے مختلف سرکاری و نجی سکولوں کی عمارتوں کا معائنہ کیا اور سکول انتظامیہ و طلبہ سے عمارتوں کی حالت، درپیش مسائل اور دیگر ضروری امور کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سوات کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا مشترکہ معائنہ کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ تعلیم کے افسران شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں مشترکہ طور پر تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا سروے اور معائنہ کر رہی ہیں تاکہ عمارتوں کی موجودہ حالت کا جائزہ لے کر ممکنہ خطرات اور مسائل کی نشاندہی کی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹیموں کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو فوری نوعیت اور عوامی اہمیت کا حامل سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور مستعدی سے انجام دیں، کیونکہ اس کا براہ راست تعلق طلبہ، اساتذہ اور عام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ ٹیمیں سروے کا عمل جلد از جلد مکمل کرکے اپنی رپورٹس محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ سوات کو ارسال کریں تاکہ حاصل شدہ معلومات کی روشنی میں ضروری اقدامات بروقت اٹھائے جا سکیں اور تعلیمی اداروں میں محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔  

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے