اسلام آباد (مانند میڈیا)پاکستان "ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ”پر دستخط کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اہم سرکاری دورے پر جنوبی کوریا روانہ ہو گئیں۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کیمونیکیشن کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق شزا فاطمہ خواجہ جنوبی کوریا میں "گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026” میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،وفاقی وزیر آئی ٹی سمٹ کے دوران "اے آئی اینڈ ڈیجیٹل منسٹریل میٹنگ” میں شرکت کریں گی۔اجلاس کے دوران پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) اور ڈیجیٹل شمولیت پر ترجیحی گفتگو کی جائے گی۔ اپنے دورہ کے دوران وفاقی وزیر کی گوگل کے وائس پریذیڈنٹ ولسن ایل وائٹ سے اہم دوطرفہ ملاقات ہوگی۔وفاقی وزیر "ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ” سیشن میں پاکستان کا مستقبل کا لائحہ عمل پیش کریں گی۔مزید برآں شزا فاطمہ خواجہ کی ورلڈ بینک کے نائب صدر أوسمان دون سے بھی دوطرفہ ملاقات طے کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر عالمی سطح پر انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات کی یکساں فراہمی کے حوالہ سے معقدہ اہم اجلاسوں میں اظہارِ خیال کریں گی۔ دو سرخیاں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے