لاہور (مانند میڈیا)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب کے زیر انتظام پنجاب چیریٹیز کمیشن میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ پنجاب چیریٹیز کمیشن میں مدارس کی راہنمائی اور رجسٹریشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کیلئے خصوصی مدارس رجسٹریشن ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن پنجاب چیریٹیز کمیشن کے آن لائن پورٹل کے ذریعے آسان، تیز رفتار اور شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست جمع کروانے کے صرف 7 دن کے اندر رجسٹریشن مکمل کی جا رہی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجئس ایجوکیشن (DGRE) یا سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ تمام دینی مدارس کی رجسٹریشن محکمہ داخلہ پنجاب کیساتھ کی جا رہی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب چیریٹیز کمیشن میں رجسٹریشن سے دینی مدارس کو چیریٹی سے متعلق قانونی و انتظامی تقاضے پورے کرنے اور بینک اکاؤنٹس کے معاملات میں سہولت حاصل ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کے بعد مدارس اپنے نام پر بآسانی بینک اکاؤنٹ کھول سکیں گے جبکہ عطیات کے نظام میں شفافیت اور عطیہ دہندگان کے اعتماد کو فروغ ملے گا۔ پنجاب چیریٹیز کمیشن میں مدارس کی رجسٹریشن کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اب تک 68 دینی مدارس نے رجسٹریشن کیلئے سائن اَپ مکمل کیا جبکہ 24 مدارس نے تمام مطلوبہ ڈیٹا جمع کروا دیا ہے۔ اب تک پنجاب چیریٹیز کمیشن کی جانب سے 19 دینی مدارس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر چیریٹیز کمیشن تمام دینی مدارس سے مسلسل رابطے میں ہے۔ اس سلسلے میں ٹیلی فون کالز کے ذریعے 2,756 جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے 1,646 مدارس سے رابطہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مدارس کے ساتھ بالمشافہ رابطے اور رہنمائی کیلئے 31 اجلاس اور دورے بھی کیے گئے ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دارالعلوم جامعہ نعیمیہ، دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف، جامعہ الرشید لاہور کیمپس، رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان، جامعہ علوم الشریعہ، معہد الفاروق الاسلامی، مدرسہ جامعہ ضیاء العلوم، دارالعلوم جامعہ حنفیہ غوثیہ، مدرسہ نور الاسلام رحیمیہ، جامعہ عربیہ اسلامیہ، مدرسہ صوفی ای باصفا نعیمیہ و دیگر مدارس کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے۔ پنجاب چیریٹیز کمیشن نے مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور مربوط بنایا ہے تاکہ صوبہ بھر کے تمام دینی مدارس سہولت کے ساتھ اپنی رجسٹریشن مکمل کروا سکیں۔ ترجمان نے پنجاب بھر کے دینی مدارس کو دعوت دی کہ وہ پنجاب چیریٹیز کمیشن میں اپنی آن لائن رجسٹریشن مکمل کروائی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے