اسلام آباد( مانند میڈیا ) پاکستان کی تقریباً دو تہائی آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جو ملک کے لئے ایک بڑی ترقیاتی قوت اور روشن مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے۔ تاہم تعلیم، ہنرمندی، روزگار، کاروبار اور فیصلہ سازی میں نوجوانوں کو درپیش رکاوٹیں اس صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں حائل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے۔ قومی یوتھکانفرنس 2026 میں کیا ۔ اس کامنفرنس کا انعقاداقوام متحدہ کے ادارے یو این ایف پی اے پاکستان نے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے اشتراک سے اسلام آباد میں کیا۔ کانفرنس میں مقررین نے نوجوانوں کو قومی ترقی کا فعال شراکت دار بنانے، ان کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری اور ان کی تجاویز کو حکومتی پالیسیوں اور عملی اقدامات کا حصہ بنانے پر زور دیا۔ نوجوان مندوبین نے 41 نکاتی چارٹر پیش کرتے ہوئے حکومت سے دو سال کے اندر اس پر عمل درآمد کا مطالبہ بھی کیا اس موقع پروزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیٔرمین رانا مشہود احمد خان نے اعلان کیا کہ حکومت آئندہ چند ماہ میں ملک کی پہلی قومی نوعمر و نوجوان پالیسی متعارف کرائے گی اور 2027ء کو سالِ ہنرمندی قرار دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ سے منظور شدہ قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت افرادی قوت میں خواتین کی سالانہ کم از کم 35 فیصد نمائندگی اور نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں نوجوان کاروباری افراد کا کم از کم 10 فیصد حصہ یقینی بنانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ حکومت نے نوجوانوں کیلئے مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹر کی پالیسیاں بھی متعارف کرائی ہیں۔ یو این ایف پی اے کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر لوئے شبانے نے کہا کہ نوجوانوں کو محض اپنے مسائل بیان کرنے کے بجائے پالیسی مکالمے میں حصہ لینا اور حکومت و فیصلہ سازوں کو جواب دہ بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد مایوسیوں کے اظہار کے بجائے امید، عملی تجاویز اور تبدیلی کی راہیں تلاش کرنا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے باعث روزگار اور طرز زندگی میں تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں کو مستقبل کے تقاضوں کیلئے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان ہوں نے کہا کہ خواتین کی صلاحیتوں اور قومی ترقی میں ان کی شرکت کو نظرانداز کرکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ایس ڈی پی آئی کے چیٔرمین بورڈ آف گورنرز شفقت کاکاخیل نے کہا کہ نوجوان تعلیم، کاروبار، رضاکارانہ سرگرمیوں اور ماحولیاتی مہمات میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم ان کی تجاویز کو پالیسی فیصلوں میں شامل کرنے کیلئے منظم طریقہ کار ضروری ہے۔ انہوں نے موسمیاتی پہلوؤں کو تمام پالیسیوں کا حصہ بنانے پر بھی زور دیا۔نوجوانوں کے 41 نکاتی چارٹر میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ دو سال کے اندر تجاویز کو قانون سازی، پالیسی اصلاحات اور مخصوص بجٹ کے ذریعے عملی شکل دی جائے۔ چارٹر میں تعلیم، ہنرمندی، روزگار، کاروبار، صحت، مالی شمولیت، موسمیاتی تبدیلی اور سیاسی نمائندگی کے مسائل کے حل کیلئے حکومت، پارلیمان، نجی شعبے اور ترقیاتی شراکت داروں سے واضح اور وقت مقررہ کے مطابق اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر جان محمد بلیدی نے یقین دلایا کہ نوجوانوں کی سفارشات سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معیاری انٹرنیٹ، کمپیوٹرز، جدید تربیت اور ڈیجیٹل معیشت میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر محمد علی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی عددی قوت کو پہچانیں اور سیاسی عمل میں حصہ لیں۔رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ نوجوانوں کو مستقبل کے رہنما نہیں بلکہ موجودہ دور کے فعال شہری اور فیصلہ سازی کے شراکت دار تسلیم کیا جائے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے نوجوانوں کو انتخابی ٹکٹ اور مخصوص نشستوں پر مواقع دینے کا مطالبہ کیا۔ رکن قومی اسمبلی ماہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ نوجوان قیادت کے لئے صبر، عملی تجربہ اور قانونی و انتظامی امور کی سمجھ ضروری ہے۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن اور رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول نے یقین دہانی کرائی کہ چارٹر کو محض سفارشات تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ پارلیمان اور متعلقہ وزارتوں تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام تمام متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مل کر تجاویز کو قانون سازی، اصلاحات اور بجٹ میں شامل کرنے کیلئے کام کرے گا۔آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن فرزانہ یعقوب نے کہا کہ آج کے نوجوان تعلیم، ہنر، ٹیکنالوجی اور معاشی مواقع تک بہتر رسائی کے باعث گزشتہ نسلوں سے زیادہ باصلاحیت ہیں۔ اگرچہ مقابلہ اور مشکلات بڑھی ہیں، تاہم مثبت سوچ اور دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھا کر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔سمٹ میں نوجوانوں کو درپیش مسائل اور حکومتی اقدامات پر مبنی ویڈیوز بھی پیش کی گئی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے