اسلامآباد(مانند میڈیا) پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر 2026 تک توسیع کردی ہے اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بندش توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے۔ نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، جیٹ مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی سیف اللہ خان کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 دسمبر 2026 (صبح 04:59) تک توسیع کر دی، بھارتی رجسٹرڈ اور بھارتی ایٔرلائنز کے زیر انتظام، ملکیتی یا لیز پر لیے گئے طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی فوجی پروازوں کے لیے بھی بند رہیں گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے