نارووال (مانند میڈیا)شکر گڑھ کے علاقے (دادی پور) میں تین کم سن بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے پر پولیس نے ملزمہ سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والے بچوں میں 5 سالہ موسیٰ، 3 سالہ خدیجہ اور ایک سالہ نقیب شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے چوتھے بچے کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تاہم وہ محفوظ رہا۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق بچوں کو مبینہ طور پر منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کیا گیا اور ملزمہ نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ڈی پی او نارووال کے مطابق خاوند کو اپنی بیوی پر شبہ ہونے کے بعد معاملہ سامنے آیا اور خاتون کے مبینہ طور پر کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر شکر گڑھ میں درج کر لیا گیا ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے