کیف (مانند میڈیا)یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو قاتل قرار دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روسی رہنما کو دوست قرار دینے کے بعد سامنے آیا، جس سے یوکرین اور امریکا کے درمیان روس سے متعلق مقف کے فرق کو ایک بار پھر نمایاں کیا گیا ہے۔زیلنسکی کا موقف ہے کہ روسی قیادت کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرنے کے بجائے یوکرین میں جاری جنگ، شہریوں کی ہلاکتوں اور تباہی کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔زیلنسکی نے کہا کہ امریکی صدر اپنی مرضی سے پوٹن کو دوست کہہ سکتے ہیں، لیکن یوکرین کے لیے روسی صدر دشمن ہیں اور قاتل ہیں۔زیلنسکی کے مطابق، پوٹن کے ساتھ دوستانہ انداز میں بات کرنے سے روسی قیادت پر جنگ ختم کرنے کے لیے دبا کم ہو سکتا ہے اور اسے مزید حملے جاری رکھنے کا حوصلہ مل سکتا ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے پوٹن کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر کے ساتھ بہترین تعلقات ہونا ایک مثبت بات ہے اور ان کے خیال میں یہ تعلقات عالمی معاملات میں امریکا کو مزید طاقت فراہم کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے