ڈیرہ اسماعیل خان (مانند میڈیا ) مغل کوٹ پولیس کی خفیہ اطلاعات پر کاروائی، دہشتگردوں کو اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد،3سمگلر گرفتار، دہشتگردی ایکٹ سمیت غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے و دیگر دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ ضیاء الدین احمد کی زیر نگرانی سمگلنگ اور دہشتگردی کے کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کاروائیاں جاری ہیں۔ ان کاروائیوں کے سلسلہ میں تھانہ مغل کوٹ میں ایس ایچ او کلا خان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ موٹر کاروںمیں دہشتگردی کی غرض سے دہشتگردوں کو اسلحہ سپلائی کیا جارہا ہے جس پر مغل کوٹ چیک پوسٹ پر پولیس نے ناکہ بندی کی ۔ ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر AVY-101اور موٹر کار نمبر AHL-827کو تلاشی کیلئے روکا تو موٹر کار وںکے خفیہ خانوں سے 2رائفل ایچ ایم جی، 5عددایم ٹو فور نائن بیرل، 22عدد بیرل12بور، 1عدد بیرل ایچ ایم جی،1عدد ایس ایم جی ڈرم، 2700 کارتوس ایم فور، 1ٹول باکس کٹ، 120عدد ایم فور خالی میگزین،5عدد ایس ایم جی میگزین، 3عدد باڈی کور ایس ایم جی سمیت دیگر اسلحہ برآمد کر کے اسلحہ سمگلر احسان اللہ ولد میر بوز خان ، ربنواز ولد عبدالوہاب سکنائے پشاور اور زاہد ولد عظیم آفریدی سکنہ کوہاٹ کو گرفتار کرکے تینوں ملزمان کیخلاف 7ATAدہشتگردی ایکٹ سمیت غیر قانونی اسلحہ سمگل کرنے و دیگر دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے