نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان ملک میں شریعت کے نفاذ میں اتنے ہی مخلص ہوتے تو وہ اپنے اتحادی وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنی جماعت کے کارکنوں کیلئے وزارتوں کا نہیں بلکہ پاکستان میں نفاذ شریعت کا مطالبہ کرتے لیکن مولانا فضل الرحمان نے وزارتوں کو ترجیح دیکر نفاذ شریعت کا مطالبے کو پس پشت ڈال دیا عمران خان اور عمران خان کے کارکن ان سیاسی مولویوں سے بہتر مسلمان ہیں، ضلع نوشہرہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کر دئیے جن میں نوشہرہ کے عوام کو سیلاب سے محفوظ بنانا اولین اور سرفہرست منصوبہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقہ ترخہ میں ہائی سکول کی افتتاحی تقریب اور اکبر پورہ میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ڈاکٹر عمران خٹک اور ناظم وکیل شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریبات میں نوشہرہ تحصیل ناظم اسحاق خان خٹک، ملک محمد ابرار خان بھی موجود تھے پرویز خان خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پورے ضلع نوشہرہ میں اربوں روپے کے میگا ترقیاتی منصوبے مکمل کر دئیے ہیں جن میں قابل زکر اور سرفہرست دریائے کابل کے کنارے حفاظتی بند تعمیر کردئیے جس سے نوشہرہ سمیت دیگر علاقے بھی سیلاب سے محفوظ ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت پورا ملک سیلاب کی تباہ کاریوں کی زد میں ہے اور نوشہرہ جو کسی زمانے میں سابق نااہل، کرپٹ اور عوام دشمن حکمرانوں کی وجہ سے سیلاب کی زد میں تھے آج اسی نوشہرہ کے عوام بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کھڑے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان میں وہ واحد لیڈر ہے جس نے امریکہ اور دیگر استعماری قوتوں کی انکھوں میں انکھیں ڈال کر ان کے سپرپاور کے دعوے کو غلط ثابت کرتے ہوئے ثابت کر دیا ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ کی زات سپر پاور ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ میں میڈیکل کالج،سکولز، کالجز بنا دئیے اور ساتھ ساتھ ہر گاوں، دیہات، قضبہ کوگیس اور بجلی کی سپلائی فراہم کر دی ہے اور نوشہرہ کے تین سو دیہاتوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کردی ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد نوشہرہ میں ائر یونیورسٹی بنا دیں گے جس سے نوشہرہ مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا،