لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا عوامی شکایات سے متعلق درخواستوں کو ٹائم لمٹ کے اندرحل کیا جائے۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان نے ملاقات کی اور سیل کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ شکایات سیل میں آنے والی درخواستوں کو جلد نمٹایا جائے، عوامی شکایات سے متعلق درخواستوں کو ٹائم لمٹ کے اندرحل کیا جائے۔وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کر کے انہیں ریلیف دیا، بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے