ٹوکیو (مانند نیوز ڈیسک) جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلرمحمد حسین انوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب ہسپتال میں داخل تھے۔مقامی میڈیا کے مطابق انوکی جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور انکی وفات پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں۔انوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انس رکھتے تھے۔ وہ 1979 میں پاکستانی جھارا پہلوان سے شکست کے بعد پاکستان میں مقبول ہوئے تھے۔انوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی تھی۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے۔رپورٹس کے مطابق انوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی بھی دلوائی تھی۔ریسلر انوکی نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد حسین انوکی رکھا گیا تھا۔انوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور 4 دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے