ہری پور(مانند نیوز) تھانہ غازی کی حدود میں میلاد النبؐی اور 12 ربیع الاول کی محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ASP سرکل غازی کی زیر نگرانی میٹنگ کا انعقاد۔ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پراے ایس پی غازی سرکل ڈاکٹر خدیجہ عمر نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ غازی عامر خان کے میلاد النبؐی کے سلسلے میں منعقد ہونے والی محافل اور جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے اپنے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا اور محافل و جلوسوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں تحصیل ناظم غازی سید قاسم شاہ،تحصیل خطیب مولانا اختر نواز اور جملہ منتظمین نے شرکت کی ۔تحصیل خطیب مولانا اختر نواز نے محافل اور جلوسوں کے حوالے سے اے ایس پی غازی کو مکمل بریف کیا اور جملہ منتظمین کی طرف سے امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے اور قانون کی پاسداری کا یقین دلایا ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے