شرینگل(نمائندہ مانند)دیر بالا،الیکشن کمشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ضلع دیر اپر میں حتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں عوام کی سہولت کیلئے ضلعی الیکشن کمشنر دفتر میں ونونڈو سنٹر اور اسستنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں فارم 13کے وصولی مراکز قائم کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشنر دیر بالا جہانزیب خان کے آفس سے جاری بیان کی مطابق حتمی انتخابی فہرستوں کے اشاعت کے بعد دیر بالا کے مختلف علاقوں میں رجسٹریشن سنٹرز قائم ہیں۔جہاں پر عوام کو انتخابی فہرستوں سے متعلق سہولیات دئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں جی ایچ ایس، ریحانکوٹ،جی ایچ ایس ایس گنوڑی،جی ایچ ایس داروڑہ،جی ایچ ایس ایس براول، جی ایچ ایس شاہی کوٹ، جی ایچ ایس ایس عشیرء، جی ایچ ایس ایس شیرینگل، جی ایچ ایس پاتراک،جی ایچ ایس کلکوٹ، جی ایچ ایس جوغابنج،جی ایچ ایس ایس نہاگ،دفتر ایس ڈی ای او واڑی اور جی ایچ ایس ایس اخگرام میں سنٹرز قائم ہیں۔ ان تمام مراکز پر فارم-21(فارم برائے اندراج ووٹ) فارم-22(فارم برائے تصیح ووٹ)فارم-23(فارم برائے اخراج ووٹ) فراہم کر دی گئی ہے۔تاکہ تمام اہل ووٹرز عام انتخابات سے قبل اپنے انتخابی فہرست میں اپنے ووٹ کے اندراج کی تصدیق کرسکے اور کوئی بھی ووٹردرج ہونے سے محروم نہ رہ جائے-  بیان میں کہا گیا ہے  کہ نومبر2021ء سے گھر گھر ووٹوں کے اندراج کی تصدیق کا کام ٖشروع کیا گیا تھا۔ اور بعد میں ڈسپلے سنٹروں پر عوام کی سہولت کیلئے غیر حتمی فہرستیں مشتہرکی گئیں -انتخابی فہرستوں میں اندراج، تصحیح اور اخراج کے فارم کی وصولی اور ڈیٹا انٹری کا کام مکمل ہونے کے بعد ضلع دیر اپر میں حتمی فہرستوں کو شائع کر دیا گیا ہے۔جو کہ ضلع الیکشن کمشنر دیر اپر کے دفتر میں دفتری اوقات کار میں معائنہ کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں میں ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد جاری ہے، تاکہ ووٹ کا بروقت اندراج کو یقینی بنایا جا سکے اور عام انتخابات میں ووٹ کے صحیح استعمال کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے –لہٰذا ووٹ کا اندراج کل نہیں آج ہی کروائیں اور اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں ہمارا ساتھ دیں۔فارم  وصولی  مراکز معلومات ہمارے دفتر کے فون 880635- 0944 پر کال کرکے حاصل کی جا سکتی ہے تاکہ عوام آسانی سے ان سنٹرز پر اپنا فارم جمع کروا سکیں۔ اسکے علاوہ ووٹ کے کوائف معلوم کرنے کیلئے اپنے موبائیل فون سے اپنا شناختی کارڈ 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے