ملاکنڈمیں (مانند نیوز)ڈسڑکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ محمد عار ف خان یوسفزئی نے دفعہ 144 کے تحت ضلع ملاکنڈمیں ہر قسم کی جنگلات کی کٹائی پر فوری طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ مذکورہ پابندی عرصہ ایک ماہ کیلئے نافذالعمل رہے گی۔