لوئر دیر (مانند نیوز) ضلع لوئر دیر میں حکومتی احکامات کے خلاف ورزی پر کاروائیاں کی گئی۔عوامی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ  شہزاد خان نے تیمرگرہ روڈ پر چیک پوائنٹ لگا کر زائد ٹرانسپورٹ کرایہ لینے پر کئی ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کرکے بھاری جرمانے عائد کیا اور زائد کرایہ مسافروں میں واپس تقسیم کیا گیا۔واضح رہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کے ریٹس کم ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹر مسافروں سے زائد کرایہ لے رہے ہیں جبکہ زائد کرایہ لینے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروئی کی جائیگی۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ نعمان پرویز نے تحصیل منڈہ میں مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔  پٹرول پمپوں کے گیج، واش رومز، اوگرا ریٹ اور آگ بجھانے والے آلات کو چیک کیا گیا۔ کم گیج اور واش رومز کی صفائی نہ کرنے پر کئی پیٹرول پمپس کو جرمانہ کیا اور آئیندہ کے لیے محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے