چترال (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق کی ہدایت پر دفعہ 144 کے خلاف ورزی کرنے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال شہروز مفتی نے بغیر ٹی ایم اے کے این او سی اور بلڈنگ پلان,اور نقشے کے کمرشل اور رہائشی تعمیرات کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے بلچ چترال میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کئی ذیر تعمیر عمارتوں کو سیل کیا اور کام رکوا دیا نیز کاغزات کے ساتھ اے سی افس طلب کرلیا۔ ساتھ میں لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ کمرشل یا رہائشی جو بھی تعمیرات کرنا چاہیں تو پہلے ٹی ایم اے سے این او سی اور بلڈنگ پلان لے کر نقشہ منظور کروا کر پھر تعمیرات کا کام شروع کریں۔بصورت دیگر غیر قانونی تعمیراتی کام کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔