بٹ خیلہ (مانند نیوز)آل گورنمنٹ بوائز پرائمری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ 2022ء تحصیل بٹ خیلہ کا باقاعدہ آغاز ہو گیاکھیلوں کے ان سالا نہ مقابلوں میں بٹ خیلہ اور طو طہ کان سرکلز کے پرائمری سکولوں کے طلبا بڑ ھ چڑ ھ کرحصہ لے رہے ہیں کر کٹ رسہ کشی بوری ریس اور دوڑ سمیت بزم ادب میں تقریر ی اور ملی نغموں کے مقابلوں کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے سرکاری پرائمری سکولوں کا یہ سالانہ ٹورنامنٹ ایس ڈی ای او بٹ خیلہ غلام سروراور اے ایس ڈی ای او حیا سیدکی نگر انی میں ہورہا ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے انچارج سیکرٹری سپورٹس کمیٹی فضل واحداور ممبران حیدر علی عابداقبال انجینئرتو صیف خان نے مقابلوں کے کامیاب انعقاد کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں گذشتہ روز پرائمری سکول گلشن آبادبٹ خیلہ نے پرائمری سکول چنار کوٹو کی ٹیم ہرا کر سیمی فائنل میں اپنے لئے جگہ بنا لی ہے۔