سخاکوٹ (مانند نیوز) تحصیل درگئی میں پرائمری سکولز سپورٹس مقابلوں کااغاز کردیا گیا۔محکمہ تعلیم ملاکنڈ کے زیر اہتمام تحصیل سطح پر بوائز اینڈ گرلز پرائمری سکولز کے مابین طلباء وطالبات کے مابین سپورٹس پروگرام کاباقاعدہ اغاز ہو گیا ہے۔جس سے ایس ڈی او درگئی محمدانور، اے ایس ڈی ای او امیرغزن اتمان خیل، مدثر اقبال، کمیٹی ممبران محمدرحیم، شیر علی، جاوید خان،شکیل خان، محمدابرار، میڈیا کواڈنیٹرعابد حسین نے خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کھیل کود اچھے صحت کا ضامن ہے اور کھیل بھی ہم نصابی سرگرمیوں کی طرح اہم ہے اس لئے طلباء وطالبات کوپڑھائی کیساتھ ساتھ مثبت کھیل کود اور سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے۔مقررین نے کہا کہ جہاں گراونڈ اباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں جبکہ صحت مند انسان ہی معاشرے کا ایک اہم اور فعال شخصیت کہلاتا ہے جو اپنی صحت مندانہ صلاحیتوں کے باعث تعلیم کسیاتھ کھیل کود میں بھی نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں