لوئر چترال (مانند نیوز)عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال شہروز مفتی نے بلچ پیٹرول پمپ کا دورہ کیا۔صفائی,گیچ اور دستیاب سہولیات کا معائنہ عمل میں لاتے ہوئے گیج چیک کرنے پر گیج میں کمی پائی گئی اور پمپ میں انجن ائل کے ریٹ بھی خودساختہ تھے اور مہنگے فروخت کئے جارہے تھے اس وجہ سے پیٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا اور پمپ کے مالک کو مزید قانونی کاروائی کے لیے افس طلب کرلیا گیا۔اسی طرح انہوں نے سکول اور اے ڈپی سکیم کا معائنہ بھی کیا۔اساتذہ کی حاضری,سکول کی صفائی طلباء اور سٹاف کے مسائل دریافت کئے گئے اور جلدی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس ضمن میں اے ڈی پی سکیم کا بھی معائنہ کیا گیااور کام کا معیار دیکھا گیا۔ انہوں نے ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ کام معیار کے مطابق کرے جبکہ ناقص کام کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے