شیرینگل (مانند نیوز)صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل نے مشترکہ طور پر ”عالمی دن برائے خوراک” کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا۔ عالمی یوم خوراک منانے کا مقصد لوگوں اور معاشرے کو یہ آگاہی دینی تھی کہ خوراک کو ضائع ہونے سے کیسے بچایا جائے تا کہ ہر شہری کو متوازن غذا پہنچ سکے۔ فوڈ آتھارٹی کے افسران اور یونیورسٹی کے پروفیسرز نے شرکاء کو خوراک کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور حفضان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی اور طلباء کی طرف سے لگائے ہوئے مختلف فوڈ سٹالز کی چیکنگ بھی کی۔تقریب میں فوڈ سیکورٹی اورفوڈ سیفٹی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اسکے علاوہ وائس چانسلر، پروفیسرز اور طلباء کو فوڈ آتھارٹی کی جدید موبائل فوڈ لیبارٹری کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی شرکاء نے فوڈ آتھارٹی کی اس اقدام کو بیحد سراہا۔