بٹ خیلہ( مانند نیوز)پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کی طرف سے تبدیل ہونے والے ایم ایس ڈاکٹر جمیل کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقادکیا جس میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، نرسنگ اور عوامی نمائندوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چئیرمین ڈاکٹر ارشد نواز،پیرا میڈیکس کے صدر محمد یونس، جنرل سیکرٹری محمد نواز، درجہ چہارم کے صدر حضرت حسین منصور، نرسنگ کے صدر رفیع اللہ، جنرل سیکرٹری نسرین خیر،ڈی ایم ایس ڈاکٹر اصغر، ظاہر شاہ وغیرہ نے ایم ایس ڈاکٹر جمیل کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ تبدیل ہونے ولاے ایم ایس نے نہ صرف ہسپتال عملہ بلکہ انے والے مریضوں اور تیمار داروں کے ساتھ بھی مشفقانہ رویہ اپنایا جس کی وجہ سے ان کے چلے جانے پر سب کو افسوس ہے، ڈاکٹر جمیل نے اپنے خطاب میں ہسپتال عملہ اور علاقہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ عملہ اور عوام نے ان سے ہرقسم تعاون کیا جیسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔