ایبٹ آباد (مانند نیوز)ریجنل پو لیس آفیسر ہزارہ ڈویژن میرویس نیاز کے اعزاز میں ایبٹ آباد پریس کلب میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پریس کلب ویونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران وممبران کے علاوہ پولیس افسران نے شرکت کی اس موقع پر آر پی او ہزارہ میرویس نیاز نے کہا ہے کہ میڈیا اور پولیس آپس میں دوست ہیں وہ بھی پولیس کے دوست ہوتے ہیں ہزارہ پریس کلب کی مثال دی ہے۔ اگر پریس کلب آپ کے ساتھ ہو بہت مسائل بننے سے پہلے ختم ہوجاتے ہیں اسلام آباد سے ہزارہ کے میڈیا کام کررہا ہے یہ میڈیاکے لوگ صرف صحافی ہی نہیں بلکہ سیاسی بھی ہیں۔ ایبٹ آباد کے میڈیا ہر وقت پولیس کے ساتھ تھے مشکل میں بھی پولیس اور میڈیا ساتھ رہا۔ بچبن سے میں نے ہزارہ دیکھا تھا ایبٹ آباد اور ہزارہ کو کھبی بول نہیں سکتا۔ بہت سی جگہ پر گیا یہاں گاڑی نہیں جاتی لیکن بندے وہاں پہنچ جاتے ہیں میں وہاں بھی گیا ہوا۔میری کوشش یہ ہوتی تھی کہ میں اس جگہ پہنچ جاوں وہاں ہمارا تھا ہو یا نہ ہو میں وہاں لوگوں کے مسائل حل ہونے چائیے۔ کوہستان کے ایسے بھی علاقے بھی ہیں جہاں 6 سے 14 گھنٹے پیدل جانے کو راستہ ہے ہم نے وہاں بھی الیکشن میں وہاں پولینگ کا سامان پہنچایا ہے۔میں جب آیا تھا اس وقت بھی دوسرا وزٹ پریس کلب کا تھا اب جارہا ہوں تو پریس کلب سے ہوکر جارہاں میں ہمشہ کے لیئے نہیں جارہا میں کورس مکمل کرکے واپس کے پی پولیس کا حصہ ہوں گا ڈی پی او سجاد خان قمر حیات اشتیاق ہماری ٹیم کا حصہ ہیں انشاء اللہ ہم سب مل کر اچھی ٹیم بن کر کام کریں گئے۔اس موقع پر ڈی پی او سجاد خان،ایس ایس پی قمرحیات،ایس ایس پی اشتیاق خان،ایس پی رضوان خان ڈی ایس پی راجہ محبوب سمیت دیگر پولیس افسران بھی مو جود تھے۔