بٹگرام (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت ریونیو افسران کا ماہانہ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں محکمہ مال کی ماہ ستمبر/اکتوبر 2022 کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز،ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ،  تحصیلداران، ڈسٹرکٹ قانونگو اور دیگر ذمہ داران  نے شرکت کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کو ریونیو سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ نے  آن لائن موضع جات کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام آفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے درجہ ذیل ہدایات پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا۔تمام ریونیو افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کوتحصیل لیول پر فردات کا حصول، درستگی اور دیگر سہولیات آسانی سے مسیر ہو۔06 ماہ اور 01 سال سے زائد کے ریونیو کورٹ کیسز  کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پنچایا جائے۔کمپوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ تمام موضع جات کو جلد  از جلدشہریوں کے لیے کھولا جائے۔تمام تحصیداران اس بات کو یقینی بنائیں کہ سروس ڈیلیوری سینٹر کو تصدیق شدہ ریونیو کاغذات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے