چکدرہ (مانند نیوز)  دیر پائین پولیس نے قتل، اقدام قتل، چوری اور منشیات فروشی میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار کرلئے، عدالت نے گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا، ضلع سے منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے دیر پائین پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، چکدرہ میں 22 کلوگرام منشیات بر آمد، اس حوالے سے چکدرہ پولیس سٹیشن میں مقامی صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن مشتاق خان نے کہا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران چکدرہ میں پولیس سپاہی کے قتل، ٹیلر ماسٹر کے اقدام قتل اور دکان سے چوری کی وارداتوں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مقامی پولیس کی بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس سپاہی سیفور خان کی اپنے خالہ ذادبھائیوں کے ہاتھوں قتل اور بھائی علی رحمان کے زخمی ہونے والے دو ملزمان ستار خان اور عبد الغفار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ٹیلر ماسٹر عثمان کے اقدام قتل میں نامذد تینوں ملزمان طفیل، گوہر اور ناصر کو گھنٹوں میں گرفتار کیا گیااسی طرح چکدرہ میں دکان سے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا جاچکا ہے، ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ آئی جی کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس حوالے سے چکدرہ پولیس نے ایک ماہ میں 22 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے مقدمات درک کرکے لزمان لقمان، عقل وزیر، عطاء اللہ سمیت کئی دیگر کو گرفتار کیا جاچکا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے ضلع میں پولیس احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے، اس موقع پر ڈی ایس پی فاروق جان، ایس ایچ او اکرام خان، تفتیشی آفیسر عبدالستار خان اور اے ایس آئی عاصم خان بھی موجود رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے