اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی ریٹنگ’’مائنس بی‘‘سے’’سی سی سی پلس‘‘کر دی۔تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ مزید کم کر دی۔فچ نے پاکستان کی طویل مدتی غیرملکی کرنسی کی ریٹنگ’’مائنس بی‘‘سے’’سی سی سی پلس‘‘ کا فیصلہ لیکویڈیٹی، فنڈنگ معاملات میں بگاڑ اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی پر کیا۔فچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام میں نقصان پہنچا رہی ہیں، پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑھا ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر چودہ اکتوبر دو ہزار بائیس تک تقریباً سات ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کے رہ گئے ہیں۔فچ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بیرونی ادائیگیوں کا ایک ماہ کے برابر رہ گیا، اگست دو ہزار اکیس میں زرمبادلہ بیس ارب ڈالر تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے