روس (مانند نیوز ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہمی اور کیف سے بڑھتا فوجی تعاون نیٹو کو روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کے خطرناک حد تک قریب لے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے نیوز بریفنگ میں ایسا لگتا ہے کہ نیٹو ممالک کیف حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی، انٹیلی جنس فراہم کرنے، اہلکاروں کو تربیت دینے اور جنگی کارروائیوں کے طریقہ کار کے بارے میں ہدایات جاری کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کر رہے ہیں، اس طرح کے عمل سے نیٹو ممالک روس کے ساتھ براہ راست مسلح تصادم کی خطرناک لائن کے قریب آ رہے ہیں۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان مزید بتایا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یوکرین کے لیے مغربی فوجی امداد پہلے ہی 42.3 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں سے 28.3 بلین ڈالر امریکا نے فراہم کیے ہیں۔ماریا زاخارووا نے نیٹو ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیف حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم میں شامل ہیں، آپ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے اسپانسر ہیں جو کیف حکومت کی سرپرستی میں اور نیٹو کی براہ راست شرکت کے ساتھ ہو رہی ہیں۔روس نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہمی اور کیف سے بڑھتا فوجی تعاون نیٹو کو روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کے خطرناک حد تک قریب لے آیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے نیوز بریفنگ میں ایسا لگتا ہے کہ نیٹو ممالک کیف حکومت کو ہتھیاروں کی فراہمی، انٹیلی جنس فراہم کرنے، اہلکاروں کو تربیت دینے اور جنگی کارروائیوں کے طریقہ کار کے بارے میں ہدایات جاری کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کر رہے ہیں، اس طرح کے عمل سے نیٹو ممالک روس کے ساتھ براہ راست مسلح تصادم کی خطرناک لائن کے قریب آ رہے ہیں۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان مزید بتایا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق یوکرین کے لیے مغربی فوجی امداد پہلے ہی 42.3 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں سے 28.3 بلین ڈالر امریکا نے فراہم کیے ہیں۔ماریا زاخارووا نے نیٹو ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیف حکومت کی طرف سے کیے جانے والے جرائم میں شامل ہیں، آپ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے اسپانسر ہیں جو کیف حکومت کی سرپرستی میں اور نیٹو کی براہ راست شرکت کے ساتھ ہو رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے